16 فروری 2013 - 20:30

گوجرانوالہ – عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں میں سولہ لاکھ مقدمات زیر التواء ہیں ‘اگر انتخابات میں دھونس اور دھاندلی ہوئی تو اگلے پانچ سال میں پاکستان ٹوٹ جائے گا۔

ابنا: عوامی انقلابی مارچ کے بعد گوجرانوالہ کے گلشن اقبال پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جس امیدوارکو کھڑا کروں اسے کامیاب کروائیں اگر یہی حکمران آئندہ الیکشن میں بھی منتخب ہوئے تو نہ یہ ملک بچے کا اور نہ لوگ ‘ ملک میں پنسٹھ سالوں سے آئین کے ساتھ غداری کی جا رہی ہے ‘ پاکستان کا ہر شہری جو اٹھارہ سال کا ہے وہ اپنا ووٹ ضرور رجسٹرڈ کروائے ‘ اگر ڈالنا ہو گا تو ڈالیں گے ‘ اگر دھونس دھاندلی ہوئی تو سب کچھ جام کر دیں گے ‘پاکستانی قیادت سب اکائیوں کو جوڑ کر رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے ‘ ملک میں عدل و انصاف کا خاتمہ ہو چکا ‘ حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے پاکستان کو دنیا کا دوسرا بڑا دہشت گرد ملک بنا دیا ‘ ملک کے عوام کے دلوں میں دہشت گردی نے ڈیرے جما لئے ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوامی نے ہمیشہ میرٹ کی بجائے دھڑے بندیوں ‘ برادریوں ‘ تھانہ کچہری کے نام پر جعلی ڈگریاں رکھنے والوں ‘ جاگیر داروں سرمایہ داروں اور طاقت وروں کو اسمبلی میں پہنچانے کی غلطیاں کی ہیں جو پارلیمنٹ میں پہنچ کر ان کے حقوق کی بات کرنے کی بجائے اپنے مفاد کیلئے لڑتے ہیں ‘ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نظام بنانا طاقت وروں کا کام نہیں بلکہ عوام کا حق ہے ‘ عوام اٹھیں اور کرپشن کی دیواریں گرا دیں ‘ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے انہوں نے اپنا مقدر بدلنا ہے یا پھر ان حکمرانوں کے لاروں لپوں پر ہی رہنا ہے ‘ عوام آنے والے الیکشن میں آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کو سامنے رکھ کر سرمایہ داروں ‘ وڈیروں اور جاگیر داروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ‘ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کی پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ پر امن اور محبت پسند قوم ہے اس قوم کو محبت اور پیار کی ضرورت ہے ملک میں وسائل اور صلاحیتوں کی کمی نہیں صرف غریب عوام کو موقع نہیں دیا گیا ‘ خزانہ کرپشن کی نذر کر دیا گیا ‘ ملکی حالات کے باعث پڑھے لکھے مایوس ہو کر ملک چھوڑ رہے ہیں ‘ کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ‘ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں امن ہو ‘ معیشت اور نظام مضبوط ہو ‘ پارلیمنٹ مستحکم ہو ‘ قانون طاقت ور اور عدلیہ آزاد ہو ‘ پاکستان کی چار دیواری تو مظبوط ہے لیکن اسے اندر سے کھوکھلا کر دیا گیا ہے ہمارا مقصد لیڈر یا جماعت کو گالی دینا نہیں بلکہ پاکستان سے نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ ہے ۔

.......

/169